Jamia al-Tirmidhi Hadith 989 (سنن الترمذي)

[989] إسنادہ ضعیف

ابو داود (3163) ابن ماجہ (1456)

عاصم بن عبیداللہ ضعیف

انوار الصحیفہ ص 214

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللہِ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَبَّلَ عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ وَہُوَ مَيِّتٌ وَہُوَ يَبْكِي أَوْ قَالَ عَيْنَاہُ تَذْرِفَانِ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَجَابِرٍ وَعَائِشَةَ قَالُوا إِنَّ أَبَا بَكْرٍ قَبَّلَ النَّبِيَّ ﷺ وَہُوَ مَيِّتٌ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی اکرمﷺ نے عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا بوسہ لیا-وہ انتقال کرچکے تھے-آپ رو رہے تھے۔یا (راوی نے) کہا: آپ کی دونوں آنکھیں اشک بار تھیں ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-عائشہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابن عباس،جابر اور عائشہ سے بھی احادیث آئی ہیں،وہ کہتے ہیں کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرمﷺ کا بوسہ لیا ۲؎ اور آپ انتقال فرماچکے تھے۔