Sunan Abi Dawood Hadith 101 (سنن أبي داود)
[101]حسن
وللحدیث شواہد منہا ما أخرجہ ابن ماجہ (397) وسندہ حسن مشکوۃ المصابیح (403)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَہُ وَلَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرْ اسْمَ اللہِ تَعَالَی عَلَيْہِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جس کا وضو نہیں اس کی نماز نہیں اور جو شخص وضو کے شروع میں اللہ کا نام نہ لے (((بسم اللہ)) نہ پڑھے) اس کا وضو نہیں۔‘‘