Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 103 (سنن أبي داود)

[103]صحیح

صحیح مسلم (278)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي رَزِينٍ وَأَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ مِنْ اللَّيْلِ فَلَا يَغْمِسْ يَدَہُ فِي الْإِنَاءِ حَتَّی يَغْسِلَہَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَإِنَّہُ لَا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُہُ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم میں سے کوئی رات کو جاگے تو اپنا ہاتھ دھوئے بغیر برتن میں نہ ڈبوئے حتیٰ کہ تین بار دھو لے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کا ہاتھ (سوتے میں) کہاں کہاں لگتا رہا ہے۔‘‘