Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 116 (سنن أبي داود)

[116]صحیح

ورواہ شعبۃ عن أبی إسحاق السبیعی بہ عند النسائی (136) وسندہ حسن، وغسل الرجلین عن علي: رواہ أحمد (1/110) وسندہ حسن مشکوۃ المصابیح (410)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَأَبُو تَوْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ح و حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي حَيَّةَ قَالَ رَأَيْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللہُ عَنْہُ تَوَضَّأَ فَذَكَرَ وُضُوءَہُ كُلَّہُ ثَلَاثًا ثَلَاثًا قَالَ ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَہُ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْہِ إِلَی الْكَعْبَيْنِ ثُمَّ قَالَ إِنَّمَا أَحْبَبْتُ أَنْ أُرِيَكُمْ طُہُورَ رَسُولِ اللہِ ﷺ

ابوحیہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا اور ابوحیہ نے بتایا کہ انہوں نے سارا وضو تین تین بار کیا۔اور کہا: پھر اپنے سر کا مسح کیا۔اس کے بعد اپنے دونوں پاؤں دھوئے ٹخنوں تک پھر فرمایا میں نے چاہا کہ تمہیں رسول اللہ ﷺ کا وضو دکھلا دوں۔