Sunan Abi Dawood Hadith 117 (سنن أبي داود)
[117]إسنادہ حسن
ابن اسحاق صرح بالسماع عند احمد: 1/ 82
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَی الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ الْخَوْلَانِيُّ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ دَخَلَ عَلَيَّ عَلِيٌّ يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ وَقَدْ أَہْرَاقَ الْمَاءَ فَدَعَا بِوَضُوءٍ فَأَتَيْنَاہُ بِتَوْرٍ فِيہِ مَاءٌ حَتَّی وَضَعْنَاہُ بَيْنَ يَدَيْہِ فَقَالَ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ أَلَا أُرِيكَ كَيْفَ كَانَ يَتَوَضَّأُ رَسُولُ اللہِ ﷺ قُلْتُ بَلَی قَالَ فَأَصْغَی الْإِنَاءَ عَلَی يَدِہِ فَغَسَلَہَا ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَہُ الْيُمْنَی فَأَفْرَغَ بِہَا عَلَی الْأُخْرَی ثُمَّ غَسَلَ كَفَّيْہِ ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَيْہِ فِي الْإِنَاءِ جَمِيعًا فَأَخَذَ بِہِمَا حَفْنَةً مِنْ مَاءٍ فَضَرَبَ بِہَا عَلَی وَجْہِہِ ثُمَّ أَلْقَمَ إِبْہَامَيْہِ مَا أَقْبَلَ مِنْ أُذُنَيْہِ ثُمَّ الثَّانِيَةَ ثُمَّ الثَّالِثَةَ مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ أَخَذَ بِكَفِّہِ الْيُمْنَی قَبْضَةً مِنْ مَاءٍ فَصَبَّہَا عَلَی نَاصِيَتِہِ فَتَرَكَہَا تَسْتَنُّ عَلَی وَجْہِہِ ثُمَّ غَسَلَ ذِرَاعَيْہِ إِلَی الْمِرْفَقَيْنِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَہُ وَظُہُورَ أُذُنَيْہِ ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَيْہِ جَمِيعًا فَأَخَذَ حَفْنَةً مِنْ مَاءٍ فَضَرَبَ بِہَا عَلَی رِجْلِہِ وَفِيہَا النَّعْلُ فَفَتَلَہَا بِہَا ثُمَّ الْأُخْرَی مِثْلَ ذَلِكَ قَالَ قُلْتُ وَفِي النَّعْلَيْنِ قَالَ وَفِي النَّعْلَيْنِ قَالَ قُلْتُ وَفِي النَّعْلَيْنِ قَالَ وَفِي النَّعْلَيْنِ قَالَ قُلْتُ وَفِي النَّعْلَيْنِ قَالَ وَفِي النَّعْلَيْنِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَحَدِيثُ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ شَيْبَةَ يُشْبِہُ حَدِيثَ عَلِيٍّ لِأَنَّہُ قَالَ فِيہِ حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جُرَيْجٍ وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ مَرَّةً وَاحِدَةً وَقَالَ ابْنُ وَہْبٍ فِيہِ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ ثَلَاثًا
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ یعنی علی بن ابی طالب میرے ہاں تشریف لائے،آپ استنجاء کر چکے تھے،آپ نے وضو کے لیے پانی منگوایا،ہم ایک چھوٹے برتن میں پانی لائے اور آپ کے سامنے رکھ دیا تو آپ نے فرمایا: اے ابن عباس! کیا تمہیں دکھلاؤں کہ رسول اللہ ﷺ کیسے وضو کیا کرتے تھے؟ میں نے کہا: کیوں نہیں! چنانچہ انہوں نے برتن کو اپنے ہاتھ پر ٹیڑھا کیا اور ہاتھ دھویا،پھر اپنا دایاں ہاتھ اس میں ڈالا اور دوسرے ہاتھ پر پانی ڈالا اور دونوں ہاتھ دھوئے،پھر کلی کی اور ناک جھاڑی،پھر اپنے دونوں ہاتھ اکٹھے ہی برتن میں ڈالے اور دونوں ہاتھوں سے ایک لپ پانی لیا اور اپنے چہرے پر ڈالا،پھر اپنے دونوں انگوٹھوں کو کانوں میں ڈالا یعنی جو حصہ چہرے کی جانب تھا،(اسے بھی دھویا) پھر دوسری بار،پھر تیسری بار ایسے ہی کیا۔پھر دائیں ہاتھ سے ایک چلو پانی لیا اور اسے پیشانی پر ڈالا اور اسے اپنے چہرے پر بہنے دیا،پھر اپنی دونوں کلائیاں کہنیوں تک دھوئیں تین تین بار،پھر اپنے سر کا مسح کیا اور کانوں کے باہر کا (بھی) پھر اپنے دونوں ہاتھ برتن میں ڈالے اور پانی کی ایک لپ لے کر اپنے پاؤں پر ڈالی اور اس میں (چپل کا سا) جوتا تھا،اپنے پاؤں کو اس پانی کے ساتھ ملا،پھر دوسرے پاؤں کو بھی ایسے ہی کیا۔(عبداللہ خولانی) کہتے ہیں میں نے کہا: جوتوں سمیت؟! (ابن عباس رضی اللہ عنہما نے) کہا جوتوں سمیت! میں نے پھر کہا: جوتے پہنے پہنے ہی۔میں نے پھر کہا: جوتوں سمیت؟ کہا کہ (ہاں) جوتوں سمیت۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابن جریج کی شیبہ (شیبہ بن نصاح) سے روایت سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی حدیث کے مشابہ ہے۔اس روایت میں حجاج بن محمد نے ابن جریج سے نقل کیا ہے ’’اور اپنے سر کا ایک بار مسح کیا۔‘‘ اور ابن وہب نے یہی روایت ابن جریج سے نقل کی تو کہا: ’’سر کا مسح تین بار کیا۔‘‘