Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 118 (سنن أبي داود)

[118]صحیح

صحیح بخاری (185) صحیح مسلم (235)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَی الْمَازِنِيِّ عَنْ أَبِيہِ أَنَّہُ قَالَ لِعَبْدِ اللہِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ وَہُوَ جَدُّ عَمْرِو بْنِ يَحْيَی الْمَازِنِيِّ ہَلْ تَسْتَطِيعُ أَنْ تُرِيَنِي كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَتَوَضَّأُ فَقَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ زَيْدٍ نَعَمْ فَدَعَا بِوَضُوءٍ فَأَفْرَغَ عَلَی يَدَيْہِ فَغَسَلَ يَدَيْہِ ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثَلَاثًا ثُمَّ غَسَلَ وَجْہَہُ ثَلَاثًا ثُمَّ غَسَلَ يَدَيْہِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ إِلَی الْمِرْفَقَيْنِ ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَہُ بِيَدَيْہِ فَأَقْبَلَ بِہِمَا وَأَدْبَرَ بَدَأَ بِمُقَدَّمِ رَأْسِہِ ثُمَّ ذَہَبَ بِہِمَا إِلَی قَفَاہُ ثُمَّ رَدَّہُمَا حَتَّی رَجَعَ إِلَی الْمَكَانِ الَّذِي بَدَأَ مِنْہُ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْہِ

عمرو بن یحییٰ مازنی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے والد (یحییٰ مازانی) نے سیدنا عبداللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ عنہ سے کہا،اور یہ عمرو بن یحییٰ کے دادا ہیں،کیا آپ مجھے دکھا سکتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ وضو کیسے کیا کرتے تھے؟ عبداللہ بن زید نے کہا: ہاں! چنانچہ انہوں نے وضو کا پانی منگوایا اور اپنے دونوں ہاتھوں پر ڈالا اور ہاتھ دھوئے،پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈال کر جھاڑا تین بار،پھر چہرہ دھویا تین بار،پھر دونوں ہاتھ دھوئے کہنیوں تک دو دو بار۔پھر دونوں ہاتھوں سے سر کا مسح کیا اور انہیں آگے لائے اور پیچھے لے گئے،سر کے اگلے حصے سے شروع کیا اور گدی تک لے گئے،پھر انہیں واپس لائے اور وہاں تک لے آئے جہاں سے شروع کیا تھا،پھر اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔