Sunan Abi Dawood Hadith 120 (سنن أبي داود)
[120]صحیح
صحیح مسلم (236)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ حَبَّانَ بْنَ وَاسِعٍ حَدَّثَہُ أَنَّ أَبَاہُ حَدَّثَہُ أَنَّہُ سَمِعَ عَبْدَ اللہِ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ الْمَازِنِيَّ يَذْكُرُ أَنَّہُ رَأَی رَسُولَ اللہِ ﷺ فَذَكَرَ وُضُوءَہُ وَقَالَ وَمَسَحَ رَأْسَہُ بِمَاءٍ غَيْرِ فَضْلِ يَدَيْہِ وَغَسَلَ رِجْلَيْہِ حَتَّی أَنْقَاہُمَا
سیدنا عبداللہ بن زید بن عاصم مازنی رضی اللہ عنہ ذکر کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا اور آپ ﷺ کا وضو بیان کیا اور کہا: آپ ﷺ نے سر کا مسح ہاتھوں کے بچے ہوئے پانی کے علاوہ (نئے پانی) سے کیا اور اپنے پاؤں دھوئے حتیٰ کہ انہیں خوب صاف کیا-