Sunan Abi Dawood Hadith 121 (سنن أبي داود)
[121]إسنادہ حسن
وھو فی المسند للامام احمد: 4/ 132 ح 7320
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا حَرِيزٌ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَيْسَرَةَ الْحَضْرَمِيُّ سَمِعْتُ الْمِقْدَامَ بْنَ مَعْدِي كَرِبَ الْكِنْدِيَّ قَالَ أُتِيَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ فَغَسَلَ كَفَّيْہِ ثَلَاثًا ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا وَغَسَلَ وَجْہَہُ ثَلَاثًا ثُمَّ غَسَلَ ذِرَاعَيْہِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِہِ وَأُذُنَيْہِ ظَاہِرِہِمَا وَبَاطِنِہِمَا
سیدنا مقدام بن معدیکرب کندی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہ ﷺ کے پاس وضو کا پانی لایا گیا،آپ ﷺ نے وضو کیا۔اپنی دونوں ہتھیلیاں دھوئیں تین بار،پھر کلی کی اور ناک میں پانی چڑھایا تین بار،چہرہ دھویا تین بار،کلائیاں دھوئیں تین تین بار،پھر سر کا مسح کیا اور ساتھ ہی کانوں کے باہر اور اندر کا (بھی)۔