Sunan Abi Dawood Hadith 122 (سنن أبي داود)
[122]حسن
الولید بن مسلم صرح بالسماع عند الطحاوي في معانی الآثار (1/32) وحریز بن عثمان وعبد الرحمن بن میسرۃ صرح بالسماع کما تقدم (121) وانظر الحدیث الآتی (122، 135) ولبعض الحدیث شواہد عند أحمد (1/123 ح 1005) وغیرہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ وَيَعْقُوبُ بْنُ كَعْبٍ الْأَنْطَاكِيُّ لَفْظُہُ قَالَا حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ حَرِيزِ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ تَوَضَّأَ فَلَمَّا بَلَغَ مَسْحَ رَأْسِہِ وَضَعَ كَفَّيْہِ عَلَی مُقَدَّمِ رَأْسِہِ فَأَمَرَّہُمَا حَتَّی بَلَغَ الْقَفَا ثُمَّ رَدَّہُمَا إِلَی الْمَكَانِ الَّذِي بَدَأَ مِنْہُ قَالَ مَحْمُودٌ قَالَ أَخْبَرَنِي حَرِيزٌ
سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا،آپ ﷺ نے وضو کیا،جب سر کے مسح تک پہنچے تو آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں سر کے اگلے حصے پر رکھیں اور انہیں سر پر پھیرا حتیٰ کہ گدی تک لے گئے۔پھر اپنے ہاتھوں کو اسی جگہ واپس لے آئے،جہاں سے شروع کیا تھا۔محمود کی روایت میں عربی ((أخبرنی حریز)) /عربی کی تصریح ہے۔