Sunan Abi Dawood Hadith 124 (سنن أبي داود)
[124]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَزْہَرِ الْمُغِيرَةُ بْنُ فَرْوَةَ وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي مَالِكٍ أَنَّ مُعَاوِيَةَ تَوَضَّأَ لِلنَّاسِ كَمَا رَأَی رَسُولَ اللہِ ﷺ يَتَوَضَّأُ فَلَمَّا بَلَغَ رَأْسَہُ غَرَفَ غَرْفَةً مِنْ مَاءٍ فَتَلَقَّاہَا بِشِمَالِہِ حَتَّی وَضَعَہَا عَلَی وَسَطِ رَأْسِہِ حَتَّی قَطَرَ الْمَاءُ أَوْ كَادَ يَقْطُرُ ثُمَّ مَسَحَ مِنْ مُقَدَّمِہِ إِلَی مُؤَخَّرِہِ وَمِنْ مُؤَخَّرِہِ إِلَی مُقَدَّمِہِ
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو وضو کر کے دکھلایا جیسے کہ خود انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا تھا۔جب آپ سر کے مسح کو پہنچے تو آپ نے ایک چلو لیا اور بائیں ہاتھ پر ڈالا اور اس چلو کو سر کے درمیان کیا حتیٰ کہ پانی کے قطرات گرے یا گرنے کے قریب تھے پھر سر کے اگلے حصے سے آخر تک اور آخر سے اگلے حصے تک کا مسح کیا۔