Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 126 (سنن أبي داود)

[126] إسنادہ ضعیف

ترمذی (33)،ابن ماجہ (438)

ابن عقیل: ضعیف (یأتي: 128)

وللحدیث شاھد ضعیف لشذوذہ عند النسائي (99)

انوار الصحیفہ ص 17

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ ابْنِ عَفْرَاءَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَأْتِينَا فَحَدَّثَتْنَا أَنَّہُ قَالَ اسْكُبِي لِي وَضُوءًا فَذَكَرَتْ وُضُوءَ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَتْ فِيہِ فَغَسَلَ كَفَّيْہِ ثَلَاثًا وَوَضَّأَ وَجْہَہُ ثَلَاثًا وَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ مَرَّةً وَوَضَّأَ يَدَيْہِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ مَرَّتَيْنِ بِمُؤَخَّرِ رَأْسِہِ ثُمَّ بِمُقَدَّمِہِ وَبِأُذُنَيْہِ كِلْتَيْہِمَا ظُہُورِہِمَا وَبُطُونِہِمَا وَوَضَّأَ رِجْلَيْہِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا قَالَ أَبُو دَاوُد وَہَذَا مَعْنَی حَدِيثِ مُسَدَّدٍ

سیدہ ربیع بنت معوذ ابن عفراء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے ہاں تشریف لایا کرتے تھے ان کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (ایک بار) فرمایا:’’میرے لیے پانی انڈیل کر لاؤ۔‘‘ تو انہوں نے نبی کریم ﷺ کا وضو کرنا بیان کیا۔اس میں کہتی ہیں کہ آپ نے اپنے ہاتھ دھوئے تین بار،چہرہ دھویا تین بار،کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا ایک بار اور اپنے دونوں ہاتھ دھوئے تین تین بار اور سر کا مسح کیا دو بار۔سر کے آخر سے شروع کیا،پھر اگلے حصے کی جانب سے مسح کیا اور دونوں کانوں کا مسح کیا،ان کے باہر سے بھی اور اندر سے بھی۔اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے تین تین بار۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ روایت مسدد کی روایت کے ہم معنی ہے۔