Sunan Abi Dawood Hadith 133 (سنن أبي داود)
[133] إسنادہ ضعیف
عباد بن منصور ضعیف مدلس،انظر طبقات المدلسین (121/ 4) وضعفہ الجمھور
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَأَی رَسُولَ اللہِ ﷺ يَتَوَضَّأُ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ كُلَّہُ ثَلَاثًا ثَلَاثًا قَالَ وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ وَأُذُنَيْہِ مَسْحَةً وَاحِدَةً
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو وضو کرتے دیکھا،اور ساری حدیث میں (اعضائے وضو کو دھونے کا) تین تین بار ذکر کیا۔(مگر سر کے بارے میں کہا) ’’اور اپنے سر اور کانوں کا مسح ایک بار کیا۔“