Sunan Abi Dawood Hadith 134 (سنن أبي داود)
[134]إسنادہ حسن
شھر بن حوشب حسن الحدیث، وثقہ الجمھور ولم یثبت الجرح القادح فیہ مشکوۃ المصابیح (416)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَقُتَيْبَةُ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ سِنَانِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ وَذَكَرَ وُضُوءَ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَمْسَحُ الْمَأْقَيْنِ قَالَ وَقَالَ الْأُذُنَانِ مِنْ الرَّأْسِ قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ يَقُولُہَا أَبُو أُمَامَةَ قَالَ قُتَيْبَةُ قَالَ حَمَّادٌ لَا أَدْرِي ہُوَ مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ ﷺ أَوْ مِنْ أَبِي أُمَامَةَ يَعْنِي قِصَّةَ الْأُذُنَيْنِ قَالَ قُتَيْبَةُ عَنْ سِنَانٍ أَبِي رَبِيعَةَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَہُوَ ابْنُ رَبِيعَةَ كُنْيَتُہُ أَبُو رَبِيعَةَ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نےنبی کریم ﷺ کے وضو کا ذکر کیا فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ اپنی آنکھوں کے کویوں (وہ گوشہ جو ناک کی طرف ہو) کا مسح بھی کیا کرتے تھے۔اور فرمایا ’’دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ سلیمان بن حرب نے کہا کہ یہ بات ابوامامہ ذکر کرتے تھے۔قتیبہ کہتے ہیں کہ حماد نے کہا: مجھے نہیں معلوم کہ آیا یہ قول: ’’کان سر کا حصہ ہیں۔‘‘ نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے یا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کا قول۔قتیبہ نے اپنی روایت میں ((عن سنان أبی ربیعۃ)) کہا ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: سنان ہی ابن ربیعہ ہے اور اس کی کنیت بھی ابوربیعہ ہی ہے۔