Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 135 (سنن أبي داود)

[135]إسنادہ حسن

عمرو بن شعیب بن محمد بن عبداللہ بن عمرو بن العاص عن أبیہ عن جدہ، انظر مقالات للشیخ زبیر علی زئی: 3/ 357 مشکوۃ المصابیح (417)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِي عَائِشَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ ﷺ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ كَيْفَ الطُّہُورُ فَدَعَا بِمَاءٍ فِي إِنَاءٍ فَغَسَلَ كَفَّيْہِ ثَلَاثًا ثُمَّ غَسَلَ وَجْہَہُ ثَلَاثًا ثُمَّ غَسَلَ ذِرَاعَيْہِ ثَلَاثًا ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِہِ فَأَدْخَلَ إِصْبَعَيْہِ السَّبَّاحَتَيْنِ فِي أُذُنَيْہِ وَمَسَحَ بِإِبْہَامَيْہِ عَلَی ظَاہِرِ أُذُنَيْہِ وَبِالسَّبَّاحَتَيْنِ بَاطِنَ أُذُنَيْہِ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْہِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ ہَكَذَا الْوُضُوءُ فَمَنْ زَادَ عَلَی ہَذَا أَوْ نَقَصَ فَقَدْ أَسَاءَ وَظَلَمَ أَوْ ظَلَمَ وَأَسَاءَ

جناب عمرو بن شعیب اپنے والد (شعیب) سے،وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! وضو کیسے کیا جاتا ہے؟ تو آپ ﷺ نے برتن میں پانی منگوایا،پھر اپنے ہاتھ دھوئے تین بار،پھر چہرہ تین بار،پھر دونوں کلائیاں دھوئیں تین بار،پھر سر کا مسح کیا اور اپنے شہادت کی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈالیں اور انگوٹھوں سے کانوں کے اوپر کا مسح کیا اور شہادت کی انگلیوں سے ان کے اندر کا،پھر اپنے پاؤں دھوئے تین تین بار،پھر فرمایا ’’وضو ایسے ہوتا ہے اور جو کوئی اس سے زیادہ کرے یا کم کرے تو اس نے برا کیا اور ظلم کیا۔‘‘ یا یوں فرمایا ’’ظلم کیا اور برا کیا۔‘‘