Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 137 (سنن أبي داود)

[137]إسنادہ حسن

ہشام بن سعد: وثقہ الجمہور

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا زَيْدٌ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ قَالَ لَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ أَتُحِبُّونَ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَتَوَضَّأُ فَدَعَا بِإِنَاءٍ فِيہِ مَاءٌ فَاغْتَرَفَ غَرْفَةً بِيَدِہِ الْيُمْنَی فَتَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثُمَّ أَخَذَ أُخْرَی فَجَمَعَ بِہَا يَدَيْہِ ثُمَّ غَسَلَ وَجْہَہُ ثُمَّ أَخَذَ أُخْرَی فَغَسَلَ بِہَا يَدَہُ الْيُمْنَی ثُمَّ أَخَذَ أُخْرَی فَغَسَلَ بِہَا يَدَہُ الْيُسْرَی ثُمَّ قَبَضَ قَبْضَةً مِنْ الْمَاءِ ثُمَّ نَفَضَ يَدَہُ ثُمَّ مَسَحَ بِہَا رَأْسَہُ وَأُذُنَيْہِ ثُمَّ قَبَضَ قَبْضَةً أُخْرَی مِنْ الْمَاءِ فَرَشَّ عَلَی رِجْلِہِ الْيُمْنَی وَفِيہَا النَّعْلُ ثُمَّ مَسَحَہَا بِيَدَيْہِ يَدٍ فَوْقَ الْقَدَمِ وَيَدٍ تَحْتَ النَّعْلِ ثُمَّ صَنَعَ بِالْيُسْرَی مِثْلَ ذَلِكَ

جناب عطاء بن یسار نے بیان کیا کہ ہم سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: کیا تم پسند کرتے ہو کہ میں تمہیں دکھلاؤں کہ رسول اللہ ﷺ کیسے وضو کیا کرتے تھے؟ چنانچہ آپ نے برتن منگوایا،اس میں پانی تھا۔تو آپ نے اپنے دائیں ہاتھ سے چلو لیا اور کلی کی اور ناک میں پانی لیا۔پھر دوسرا (چلو) لیا اور اپنے دونوں ہاتھوں کو جمع کر لیا اور اپنا چہرہ دھویا۔پھر اور چلو لیا اور اپنا دایاں بازو دھویا،پھر اور چلو لیا اور اپنا بایاں بازو دھویا۔پھر ایک مٹھی میں پانی لیا اور اپنے ہاتھ کو جھاڑا اور اس سے سر اور کانوں کا مسح کیا۔پھر مٹھی میں اور پانی لیا اور اسے اپنے دائیں پاؤں پر چھڑکا جبکہ اس میں جوتا بھی تھا،اور اپنے دونوں ہاتھوں سے اسے ملا،(اس طرح گویا کہ ان کو دھویا) ایک ہاتھ پاؤں کے اوپر سے اور ایک ہاتھ جوتے کے نیچے سے اور پھر بائیں پاؤں کے ساتھ بھی ایسے ہی کیا۔