Sunan Abi Dawood Hadith 143 (سنن أبي داود)
[143]إسنادہ صحیح
وانظر الحدیث السابق (142) مشکوۃ المصابیح (3260)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي إِسْمَعِيلُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ لَقِيطِ بْنِ صَبْرَةَ عَنْ أَبِيہِ وَافِدِ بَنِي الْمُنْتَفِقِ أَنَّہُ أَتَی عَائِشَةَ فَذَكَرَ مَعْنَاہُ قَالَ فَلَمْ يَنْشَبْ أَنْ جَاءَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَتَقَلَّعُ يَتَكَفَّأُ وَقَالَ عَصِيدَةٌ مَكَانَ خَزِيرَةٍ
جناب عاصم بن لقیط بن صبرہ اپنے والد (لقیط بن صبرہ رضی اللہ عنہ) سے راوی ہیں،جو کہ وفد بنی منتفق کے سردار تھے کہ وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا۔اس روایت میں ہے۔ہم بیٹھے ہی تھے کہ اتنے میں رسول اللہ ﷺ زور سے قدم اٹھاتے ہوئے،آگے کو جھک کر چلتے ہوئے تشریف لائے۔اور اس روایت میں ((خزیرۃ)) کی بجائے ((عصیدۃ)) ذکر ہے۔