Sunan Abi Dawood Hadith 146 (سنن أبي داود)
[146]إسنادہ صحیح
وللحدیث علۃ غیر قادحہ، انظر نصب الرایہ (1/ 165)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ثَوْرٍ عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ بَعَثَ رَسُولُ اللہِ ﷺ سَرِيَّةً فَأَصَابَہُمْ الْبَرْدُ فَلَمَّا قَدِمُوا عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ أَمَرَہُمْ أَنْ يَمْسَحُوا عَلَی الْعَصَائِبِ وَالتَّسَاخِينِ
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک (جہادی) مہم بھیجی تو ان لوگوں کو سردی نے آ لیا۔جب یہ لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے تو آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ اپنی پگڑیوں اور موزوں پر مسح کر لیا کریں۔