Sunan Abi Dawood Hadith 151 (سنن أبي داود)
[151]صحیح
صحیح بخاری (206) صحیح مسلم (274)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ يَذْكُرُ عَنْ أَبِيہِ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي رَكْبِہِ وَمَعِي إِدَاوَةٌ فَخَرَجَ لِحَاجَتِہِ ثُمَّ أَقْبَلَ فَتَلَقَّيْتُہُ بِالْإِدَاوَةِ فَأَفْرَغْتُ عَلَيْہِ فَغَسَلَ كَفَّيْہِ وَوَجْہَہُ ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يُخْرِجَ ذِرَاعَيْہِ وَعَلَيْہِ جُبَّةٌ مِنْ صُوفٍ مِنْ جِبَابِ الرُّومِ ضَيِّقَةُ الْكُمَّيْنِ فَضَاقَتْ فَادَّرَعَہُمَا ادِّرَاعًا ثُمَّ أَہْوَيْتُ إِلَی الْخُفَّيْنِ لِأَنْزَعَہُمَا فَقَالَ لِي دَعْ الْخُفَّيْنِ فَإِنِّي أَدْخَلْتُ الْقَدَمَيْنِ الْخُفَّيْنِ وَہُمَا طَاہِرَتَانِ فَمَسَحَ عَلَيْہِمَا قَالَ أَبِي قَالَ الشَّعْبِيُّ شَہِدَ لِي عُرْوَةُ عَلَی أَبِيہِ وَشَہِدَ أَبُوہُ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ
جناب عروہ اپنے والد سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ہم رکاب تھے،میرے پاس پانی کا برتن تھا،آپ ﷺ قضائے حاجت کی غرض سے نکلے،پھر ہماری جانب واپس آئے،تو میں پانی لے کر آپ ﷺ کی طرف بڑھا،میں نے آپ ﷺ کے ہاتھوں پر پانی ڈالا،آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ دھوئے،پھر منہ دھویا،پھر آپ ﷺ نے اپنے بازو آستینوں سے نکالنا چاہے جبکہ آپ نے جبہ پہنا ہوا تھا،وہ رومی جبہ تھا اور اس کی آستینیں تنگ تھیں اس لیے آپ ﷺ کے بازو نہ نکل سکے،تو آپ نے جبے کے نیچے سے اپنے بازو نکالے۔پھر میں جھکا کہ آپ ﷺ کے موزے اتاروں،تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’انہیں چھوڑو میں نے اپنے پاؤں ان میں ڈالے تو یہ دونوں طاہر تھے۔“ پھر آپ نے موزوں پر مسح فرمایا۔(عیسیٰ بن یونس نے) کہا کہ میرے والد (یونس بن ابی اسحاق) نے کہا کہ شعبی نے کہا: مجھے عروہ نے اپنے باپ (مغیرہ) کے متعلق گواہی دی اور اس کے باپ نے رسول اللہ ﷺ کے متعلق گواہی دی۔(اس توضیح سے مراد حدیث کی توثیق مزید ہے)۔