Sunan Abi Dawood Hadith 172 (سنن أبي داود)
[172]صحیح
صحیح مسلم (277)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ أَخْبَرَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ صَلَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ يَوْمَ الْفَتْحِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْہِ فَقَالَ لَہُ عُمَرُ إِنِّي رَأَيْتُكَ صَنَعْتَ الْيَوْمَ شَيْئًا لَمْ تَكُنْ تَصْنَعُہُ قَالَ عَمْدًا صَنَعْتُہُ
جناب سلیمان بن بریدہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فتح مکہ والے دن پانچوں نمازیں ایک ہی وضو سے ادا فرمائیں،اور آپ ﷺ نے اپنے موزوں پر مسح بھی کیا۔عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں نے دیکھا ہے کہ آج آپ نے ایک ایسا کام کیا ہے جو پہلے نہ کرتے تھے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’میں نے جان بوجھ کر ایسے کیا ہے۔‘‘