Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 173 (سنن أبي داود)

[173]صحیح

فی حدیث ابی داود (173): قتادہ صرح بالسماع بل ابن وہب عنعن، وفی حدیث ابن ماجہ (665): ابن وہب صرح بالسماع بل قتادہ عنعن، وللحدیث شواھد منھا الحدیث الآتی (175)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ أَنَّہُ سَمِعَ قَتَادَةَ بْنَ دِعَامَةَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ وَقَدْ تَوَضَّأَ وَتَرَكَ عَلَی قَدَمِہِ مِثْلَ مَوْضِعِ الظُّفْرِ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ ارْجِعْ فَأَحْسِنْ وُضُوءَكَ قَالَ أَبُو دَاوُد ہَذَا الْحَدِيثُ لَيْسَ بِمَعْرُوفٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ وَلَمْ يَرْوِہِ إِلَّا ابْنُ وَہْبٍ وَحْدَہُ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ عُبَيْدِ اللہِ الْجَزَرِيِّ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَہُ قَالَ ارْجِعْ فَأَحْسِنْ وُضُوءَكَ

جناب قتادہ بن دعامہ،سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آیا،وہ وضو کر چکا تھا،مگر اس نے اپنے پاؤں پر ناخن بھر جگہ (خشک) چھوڑ دی تھی (دھوئی نہ تھی) تو رسول اللہ ﷺ نے اسے فرمایا ’’واپس جاؤ اور اچھی طرح وضو کرو۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ حدیث جریر بن حازم سے معروف نہیں ہے۔اسے اکیلے ابن وہب ہی نے بیان کیا ہے اور یہ روایت بہ سند معقل بن عبیداللہ جزری سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے بھی مذکورہ بالا کی مانند مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’واپس جاؤ اور اچھی طرح وضو کرو۔‘‘