Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 176 (سنن أبي داود)

[176]صحیح

صحیح بخاری (137) صحیح مسلم (361)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أُبَيِّ بْنِ خَلَفٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَعَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّہِ قَالَ شُكِيَ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ الرَّجُلُ يَجِدُ الشَّيْءَ فِي الصَّلَاةِ حَتَّی يُخَيَّلَ إِلَيْہِ فَقَالَ لَا يَنْفَتِلْ حَتَّی يَسْمَعَ صَوْتًا أَوْ يَجِدَ رِيحًا

جناب عباد بن تمیم اپنے چچا (سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے شکایت کی گئی کہ ایک شخص دوران نماز میں (پیٹ میں) کچھ (حرکت) محسوس کرتا ہے اور اسے خیال آتا ہے (کہ شاید ہوا نکلی ہے) تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’نماز چھوڑ کر نہ جائے حتیٰ کہ (ہوا نکلنے کی) آواز سنے یا بو محسوس کرے۔‘‘