Sunan Abi Dawood Hadith 178 (سنن أبي داود)
[178] إسنادہ ضعیف
نسائی (170)
السند منقطع وللحدیث شاہد ضعیف عندالبزار بلفظ: أن النبي ﷺ کان یقبل بعض نساء ہ ثم یصلي ولا یتوضأ انظر نصب الرایۃ (74/1)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي رَوْقٍ عَنْ إِبْرَاہِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَبَّلَہَا وَلَمْ يَتَوَضَّأْ قَالَ أَبُو دَاوُد كَذَا رَوَاہُ الْفِرْيَابِيُّ قَالَ أَبُو دَاوُد وَہُوَ مُرْسَلٌ إِبْرَاہِيمُ التَّيْمِيُّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَائِشَةَ قَالَ أَبُو دَاوُد مَاتَ إِبْرَاہِيمُ التَّيْمِيُّ وَلَمْ يَبْلُغْ أَرْبَعِينَ سَنَةً وَكَانَ يُكْنَی أَبَا أَسْمَاءَ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے (ایک بار) ان کا بوسہ لیا اور وضو نہیں کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ حدیث مرسل ہے (یعنی ابراہیم تیمی اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے مابین راوی محذوف ہے) اور ابراہیم تیمی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کچھ سنا نہیں ہے اور فریابی وغیرہ نے ایسے ہی (غیر موصول) بیان کیا ہے اور امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابراہیم تیمی چالیس سال کے نہیں ہوئے تھے کہ وفات پا گئے۔ان کی کنیت ابواسماء تھی۔