Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 179 (سنن أبي داود)

[179] إسنادہ ضعیف

ترمذی (86)،ابن ماجہ (502)

الأعمش مدلس وعنعن

وحبیب لم یسمع من عروۃ

انوار الصحیفہ ص 19، 20

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ حَبِيبٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَبَّلَ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِہِ ثُمَّ خَرَجَ إِلَی الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ قَالَ عُرْوَةُ مَنْ ہِيَ إِلَّا أَنْتِ فَضَحِكَتْ قَالَ أَبُو دَاوُد ہَكَذَا رَوَاہُ زَائِدَةُ وَعَبْدُ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے (ایک بار) اپنی کسی بیوی کا بوسہ لیا اور نماز کے لیے تشریف لے گئے اور وضو نہیں کیا۔عروہ بن زبیر کہتے ہیں (یہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بھانجے تھے) میں نے کہا: یہ آپ ہی ہوں گی،تو وہ ہنس دیں۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: زائدہ اور عبدالحمید حمانی نے سلیمان اعمش سے ایسے ہی روایت کیا ہے۔