Sunan Abi Dawood Hadith 184 (سنن أبي داود)
[184]إسنادہ صحیح
الأعمش صرح بالسماع وللحدیث شاہد عند مسلم (360)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الرَّازِيِّ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَی عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنِ الْوُضُوءِ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ؟ فَقَالَ: تَوَضَّئُوا مِنْہَا،وَسُئِلَ عَنْ لُحُومِ الْغَنَمِ؟ فَقَالَ: لَا تَوَضَّئُوا مِنْہَا،وَسُئِلَ عَنِ الصَّلَاةِ فِي مَبَارِكِ الْإِبِلِ؟ فَقَالَ: لَا تُصَلُّوا فِي مَبَارِكِ الْإِبِلِ, فَإِنَّہَا مِنَ الشَّيَاطِينِ،وَسُئِلَ عَنِ الصَّلَاةِ فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ؟ فَقَالَ: صَلُّوا فِيہَا, فَإِنَّہَا بَرَكَةٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا گیا: آیا اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو لازم آتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’اس سے وضو کیا کرو۔‘‘ سوال کیا گیا کہ بکری کے گوشت سے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’اس سے وضو نہ کرو۔‘‘ اور سوال ہوا کہ کیا اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھیں؟ فرمایا ’’اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھا کرو۔بیشک یہ شیطانوں میں سے ہیں۔‘‘ اور پوچھا گیا کہ بکریوں کے باڑے میں نماز (پڑھیں یا نہ؟) آپ ﷺ نے فرمایا ’’اس میں نماز پڑھ لیا کرو۔بیشک یہ مبارک ہیں۔‘‘