Sunan Abi Dawood Hadith 186 (سنن أبي داود)
[186]صحیح
صحیح مسلم (2957)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ،حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ،عَنْ جَعْفَرٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَابِرٍ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ مَرَّ بِالسُّوقِ دَاخِلًا مِنْ بَعْضِ الْعَالِيَةِ-وَالنَّاسُ كَنَفَتَيْہِ-فَمَرَّ بِجَدْيٍ أَسَكَّ مَيِّتٍ،فَتَنَاوَلَہُ فَأَخَذَ بِأُذُنِہِ،ثُمَّ قَالَ: أَيُّكُمْ يُحِبُّ أَنَّ ہَذَا لَہُ.... وَسَاقَ الْحَدِيثَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ (ایک بار) بازار سے گزرے،آپ ﷺ عوالی مدینہ (بالائے مدینہ) کی جانب سے تشریف لائے تھے اور کچھ دوسرے لوگ بھی آپ ﷺ کی جلو میں دائیں بائیں تھے۔آپ ﷺ کا گزر بکری کے ایک چھوٹے کان والے مردہ بچے کے پاس سے ہوا۔آپ ﷺ نے اسے اس کے کان سے پکڑا اور فرمایا ’’تم میں سے کس کا جی چاہتا ہے کہ یہ قبول کر لے‘‘ اور راوی نے حدیث بیان کی۔