Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1894 (سنن أبي داود)

[1894]إسنادہ صحیح

أخرجہ الترمذي (868 وسندہ صحیح) والنسائي (2927 وسندہ صحیح وسفیان صرح بالسماع عندہ، 586 وسندہ صحیح وأبو الزبیر صرح بالسماع عندہ) وابن ماجہ (1254 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (1045)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ وَالْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ وَہَذَا لَفْظُہُ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بَابَاہَ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ يَبْلُغُ بِہِ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ لَا تَمْنَعُوا أَحَدًا يَطُوفُ بِہَذَا الْبَيْتِ وَيُصَلِّي أَيَّ سَاعَةٍ شَاءَ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَہَارٍ قَالَ الْفَضْلُ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ لَا تَمْنَعُوا أَحَدًا

سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’کسی کو منع مت کرو جس وقت بھی کوئی اس گھر کا طواف کرنا چاہے اور نماز پڑھنا چاہے (تو پڑھنے دو۔) دن ہو یا رات،خواہ کوئی وقت ہو۔‘‘ فضل بن یعقوب نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے (خطاب کرتے ہوئے فرمایا) ’’اے بنی عبدمناف! کسی کو منع مت کرو۔‘‘