Sunan Abi Dawood Hadith 1904 (سنن أبي داود)
[1904]إسنادہ حسن
زھیر بن معاویۃ سمع من عطاء بن السائب قبل اختلاطہ وکثیر بن جمھان حسن الحدیث وثقہ الجمھور
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ عَنْ كَثِيرِ بْنِ جُمْہَانَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِعَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنِّي أَرَاكَ تَمْشِي وَالنَّاسُ يَسْعَوْنَ قَالَ إِنْ أَمْشِ فَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَمْشِي وَإِنْ أَسْعَ فَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَسْعَی وَأَنَا شَيْخٌ كَبِيرٌ
کثیر بن جمہان سے روایت ہے کہ ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے صفا اور مروہ کے درمیان پوچھا: اے ابوعبدالرحمٰن! میں آپ کو دیکھتا ہوں کہ آپ چل رہے ہیں جبکہ لوگ دوڑ رہے ہیں۔(کیوں؟) انہوں نے کہا: اگر میں چلوں تو بلاشبہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو چلتے ہوئے دیکھا ہے۔اور اگر میں دوڑوں تو میں نے آپ ﷺ کو دوڑتے ہوئے دیکھا ہے،اور میں (اب) بوڑھا ہو گیا ہوں۔