Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1912 (سنن أبي داود)

[1912]صحیح

صحیح بخاری (1763) صحیح مسلم (1309)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ الْأَزْرَقُ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رَفِيعٍ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قُلْتُ أَخْبِرْنِي بِشَيْءٍ عَقَلْتَہُ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ أَيْنَ صَلَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ الظُّہْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ فَقَالَ بِمِنًی قُلْتُ فَأَيْنَ صَلَّی الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ قَالَ بِالْأَبْطَحِ ثُمَّ قَالَ افْعَلْ كَمَا يَفْعَلُ أُمَرَاؤُكَ

عبدالعزیز بن رفیع کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے کہا کہ مجھے وہ بات بتائیے جو آپ کو رسول اللہ ﷺ سے یاد ہو۔ترویہ کے روز (آٹھویں ذی الحجہ کو) رسول اللہ ﷺ نے ظہر کی نماز کہاں پڑھی تھی؟ انہوں نے کہا: منیٰ میں۔میں نے کہا: نفر والے دن (واپسی کے روز،13 ذوالحجہ کو) آپ ﷺ نے عصر کی نماز کہاں پڑھی تھی؟ انہوں نے کہا: وادی ابطح (محصب) میں۔پھر فرمایا ویسے ہی کرو جیسے کہ تمہارے امراء کرتے ہیں۔