Sunan Abi Dawood Hadith 1919 (سنن أبي داود)
[1919]صحیح
أخرجہ الترمذي (883 وسندہ صحیح) والنسائي (3017 وسندہ حسن) وابن ماجہ (3011 وسندہ صحیح) سفیان بن عیینۃ صرح بالسماع عند الحمیدي (577) مشکوۃ المصابیح (2595)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُفَيْلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ دِينَارٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ صَفْوَانَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ شَيْبَانَ قَالَ أَتَانَا ابْنُ مِرْبَعٍ الْأَنْصَارِيُّ وَنَحْنُ بِعَرَفَةَ فِي مَكَانٍ يُبَاعِدُہُ عَمْرُو عَنْ الْإِمَامِ فَقَالَ أَمَا إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللہِ ﷺ إِلَيْكُمْ يَقُولُ لَكُمْ قِفُوا عَلَی مَشَاعِرِكُمْ فَإِنَّكُمْ عَلَی إِرْثٍ مِنْ إِرْثِ أَبِيكُمْ إِبْرَاہِيمَ
سیدنا یزید بن شیبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن مربع انصاری رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم عرفات میں ایسی جگہ وقوف کیے ہوئے تھے کہ عمرو بن عبداللہ اس کو امام کے موقف سے دور سمجھ رہے تھے (ابن مربع رضی اللہ عنہ نے) کہا: بیشک میں تمہاری طرف رسول اللہ ﷺ کا پیغامبر بن کے آیا ہوں۔آپ نے تم لوگوں کو کہلا بھیجا ہے ’’اپنے (انہی) مقامات پر وقوف کرو۔بلاشبہ تم اپنے ابا ابراہیم (علیہ السلام) کی وراثت میں سے ایک وراثت پر ہو۔‘‘