Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1936 (سنن أبي داود)

[1936]صحیح

رواہ مسلم (1218)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ وَقَفْتُ ہَا ہُنَا بِعَرَفَةَ وَعَرَفَةُ كُلُّہَا مَوْقِفٌ وَوَقَفْتُ ہَا ہُنَا بِجَمْعٍ وَجَمْعٌ كُلُّہَا مَوْقِفٌ وَنَحَرْتُ ہَا ہُنَا وَمِنًی كُلُّہَا مَنْحَرٌ فَانْحَرُوا فِي رِحَالِكُمْ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’میں نے عرفات میں اس جگہ پر وقوف کیا ہے اور عرفات سارے کا سارا جائے وقوف ہے۔میں نے مزدلفہ میں اس جگہ پر وقوف کیا ہے اور مزدلفہ سارا ہی جائے وقوف ہے۔اور میں نے اس جگہ قربانی کی ہے اور منیٰ سب ہی قربان گاہ ہے۔پس تم اپنے اپنے پڑاؤ پر قربانیاں کرو۔‘‘