Sunan Abi Dawood Hadith 1935 (سنن أبي داود)
[1935] إسنادہ ضعیف
ترمذی (885) ابن ماجہ (3010)
سفیان الثوري عنعن
وانظر الحدیث السابق: 1922
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ فَلَمَّا أَصْبَحَ يَعْنِي النَّبِيَّ ﷺ وَوَقَفَ عَلَی قُزَحَ فَقَالَ ہَذَا قُزَحُ وَہُوَ الْمَوْقِفُ وَجَمْعٌ كُلُّہَا مَوْقِفٌ وَنَحَرْتُ ہَا ہُنَا وَمِنًی كُلُّہَا مَنْحَرٌ فَانْحَرُوا فِي رِحَالِكُمْ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (مزدلفہ میں) جب نبی کریم ﷺ نے صبح کی اور جبل قزح پر وقوف کیا تو فرمایا ’’یہ قزح ہے اور جائے وقوف ہے۔اور مزدلفہ سارا ہی جائے وقوف ہے۔میں نے اس جگہ قربانی کی ہے اور منیٰ سب ہی قربان گاہ ہے۔سو اپنے اپنے پڑاؤ پر قربانیاں کرو۔‘‘