Sunan Abi Dawood Hadith 1945 (سنن أبي داود)
[1945]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ يَعْنِي ابْنَ الْغَازِ حَدَّثَنَا نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ وَقَفَ يَوْمَ النَّحْرِ بَيْنَ الْجَمَرَاتِ فِي الْحَجَّةِ الَّتِي حَجَّ فَقَالَ أَيُّ يَوْمٍ ہَذَا قَالُوا يَوْمُ النَّحْرِ قَالَ ہَذَا يَوْمُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے حج میں قربانی والے دن جمرات کے درمیان کھڑے ہوئے اور پوچھا ’’یہ کون سا دن ہے؟‘‘ لوگوں نے کہا: یہ قربانی کا دن ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ حج اکبر کا دن ہے۔‘‘