Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1944 (سنن أبي داود)

[1944]صحیح

رواہ مسلم (1299 مختصرًا جدًا) وللحدیث شواھد صحیحۃ ما رواہ النسائي (3023) مشکوۃ المصابیح (2611)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَفَاضَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَعَلَيْہِ السَّكِينَةُ وَأَمَرَہُمْ أَنْ يَرْمُوا بِمِثْلِ حَصَی الْخَذْفِ وَأَوْضَعَ فِي وَادِي مُحَسِّرٍ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ (مزدلفہ سے) روانہ ہوئے اور بڑے سکون اور آرام سے چلے۔اور لوگوں کو حکم دیا کہ چھوٹی چھوٹی کنکریاں ماریں (مگر) وادی محسر میں سے تیزی سے نکلے تھے۔