Sunan Abi Dawood Hadith 1947 (سنن أبي داود)
[1947]إسنادہ صحیح
صحیح بخاری (4406) صحیح مسلم (1679)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ خَطَبَ فِي حَجَّتِہِ فَقَالَ إِنَّ الزَّمَانَ قَدْ اسْتَدَارَ كَہَيْئَتِہِ يَوْمَ خَلَقَ اللہُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ السَّنَةُ اثْنَا عَشَرَ شَہْرًا مِنْہَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ثَلَاثٌ مُتَوَالِيَاتٌ ذُو الْقِعْدَةِ وَذُو الْحِجَّةِ وَالْمُحَرَّمُ وَرَجَبُ مُضَرَ الَّذِي بَيْنَ جُمَادَی وَشَعْبَانَ
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے اپنے حج میں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا ’’بلاشبہ زمانہ اپنی اس (اصل) کیفیت پر گھوم آیا ہے (جس پر کہ اپنے پہلے روز تھا) جب کہ اﷲ نے آسمانوں اور زمیں کو پیدا فرمایا تھا۔سال کے بارہ مہینے ہیں،اور ان میں سے چار مہینے حرمت والے ہیں۔تین مہینے متواتر ہیں،یعنی ذوالقعدہ،ذوالحجہ اور محرم اور چوتھا مضر کا رجب ہے جو جمادی اور شعبان کے درمیان ہوتا ہے۔‘‘