Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1956 (سنن أبي داود)

[1956]صحیح

مروان بن معاویۃ الفزاري صرح بالسماع عند النسائي فی الکبریٰ (4096) وتابعہ یعلٰی بن عبید، انظر الحدیث الآتي (4073) مشکوۃ المصابیح (2671)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ عَنْ ہِلَالِ بْنِ عَامِرٍ الْمُزْنِيِّ حَدَّثَنِي رَافِعُ بْنُ عَمْرٍو الْمُزْنِيُّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَخْطُبُ النَّاسَ بِمِنًی حِينَ ارْتَفَعَ الضُّحَی عَلَی بَغْلَةٍ شَہْبَاءَ وَعَلِيٌّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ يُعَبِّرُ عَنْہُ وَالنَّاسُ بَيْنَ قَاعِدٍ وَقَائِمٍ

جناب رافع بن عمرو مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ منٰی میں اپنے سفید خچر پر لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے جبکہ دن اونچا آ چکا تھا اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کی بات آگے پہنچا رہے تھے۔لوگ کچھ بیٹھے تھے اور کچھ کھڑے تھے۔