Sunan Abi Dawood Hadith 1957 (سنن أبي داود)
[1957]صحیح
أخرجہ النسائي (2999 وسندہ صحیح) وانظر الحدیث السابق (1951)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاذٍ التَّيْمِيِّ قَالَ خَطَبَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ وَنَحْنُ بِمِنًی فَفُتِحَتْ أَسْمَاعُنَا حَتَّی كُنَّا نَسْمَعُ مَا يَقُولُ وَنَحْنُ فِي مَنَازِلِنَا فَطَفِقَ يُعَلِّمُہُمْ مَنَاسِكَہُمْ حَتَّی بَلَغَ الْجِمَارَ فَوَضَعَ أُصْبُعَيْہِ السَّبَّابَتَيْنِ ثُمَّ قَالَ بِحَصَی الْخَذْفِ ثُمَّ أَمَرَ الْمُہَاجِرِينَ فَنَزَلُوا فِي مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ وَأَمَرَ الْأَنْصَارَ فَنَزَلُوا مِنْ وَرَاءِ الْمَسْجِدِ ثُمَّ نَزَلَ النَّاسَ بَعْدَ ذَلِكَ
سیدنا عبدالرحمٰن بن معاذ تیمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطبہ دیا جبکہ ہم منیٰ میں تھے۔پس (اﷲ تبارک و تعالیٰ نے) ہمارے کان کھول دیے،ہم اپنے اپنے پڑاؤ پر تھے اور وہ سب کچھ سن رہے تھے جو آپ ﷺ فرما رہے تھے۔آپ ہمیں اعمال حج کی تعلیم فرما رہے تھے حتیٰ کہ جمرات تک پہنچ گئے،تو آپ نے اپنی شہادت کی انگلیاں (اپنے کانوں میں) رکھیں اور فرمایا ’’چھوٹی چھوٹی کنکریاں مارو‘‘۔آپ نے مہاجرین کو حکم دیا تو وہ مسجد (خیف) کے آگے کی طرف اترے۔اور انصار کو حکم دیا تو وہ مسجد سے پیچھے کی طرف اترے۔پھر دوسرے لوگ ان کے بعد اترے۔