Sunan Abi Dawood Hadith 1974 (سنن أبي داود)
[1974]صحیح
صحیح بخاری (1748) صحیح مسلم (1296)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ لَمَّا انْتَہَی إِلَی الْجَمْرَةِ الْكُبْرَی جَعَلَ الْبَيْتَ عَنْ يَسَارِہِ وَمِنًی عَنْ يَمِينِہِ وَرَمَی الْجَمْرَةَ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ وَقَالَ ہَكَذَا رَمَی الَّذِي أُنْزِلَتْ عَلَيْہِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب آپ ﷺ جمرہ کبریٰ (جمرہ عقبہ) کے پاس پہنچے تو آپ ﷺ نے بیت اللہ کو اپنے بائیں جانب اور منٰی کو دائیں جانب کیا اور پھر جمرے کو سات کنکریاں ماریں۔سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: اور اس طرح سے رمی کی اس ذات نے جس پر سورۃ البقرہ نازل کی گئی تھی۔