Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1979 (سنن أبي داود)

[1979]صحیح

صحیح بخاری (1727) صحیح مسلم (1301)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ اللہُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ وَالْمُقَصِّرِينَ قَالَ اللہُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ وَالْمُقَصِّرِينَ قَالَ وَالْمُقَصِّرِينَ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اے اللہ! سر منڈوانے والوں پر رحم فرما۔‘‘ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! اور کتروانے والوں کے لیے بھی (دعا فرمائیں)۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اے اللہ! سر منڈوانے والوں پر رحم فرما ’’صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! اور کتروانے والوں کے لیے بھی،تب آپ ﷺ نے فرمایا ’’اور بال کتروانے والوں پر بھی (رحم فرما)۔‘‘