Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1990 (سنن أبي داود)

[1990]حسن

صححہ ابن خزیمۃ (3077) والحاکم (1/183، 184) وذکر البیھقي لہ علۃ (6/164) ولم أقف علیھا فھي غیر قادحۃ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَامِرٍ الْأَحْوَلِ عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَرَادَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْحَجَّ فَقَالَتْ امْرَأَةٌ لِزَوْجِہَا أَحِجَّنِي مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ عَلَی جَمَلِكَ فَقَالَ مَا عِنْدِي مَا أُحِجُّكِ عَلَيْہِ قَالَتْ أَحِجَّنِي عَلَی جَمَلِكَ فُلَانٍ قَالَ ذَاكَ حَبِيسٌ فِي سَبِيلِ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ فَأَتَی رَسُولَ اللہِ ﷺ فَقَالَ إِنَّ امْرَأَتِي تَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَرَحْمَةَ اللہِ وَإِنَّہَا سَأَلَتْنِي الْحَجَّ مَعَكَ قَالَتْ أَحِجَّنِي مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقُلْتُ مَا عِنْدِي مَا أُحِجُّكِ عَلَيْہِ فَقَالَتْ أَحِجَّنِي عَلَی جَمَلِكَ فُلَانٍ فَقُلْتُ ذَاكَ حَبِيسٌ فِي سَبِيلِ اللہِ فَقَالَ أَمَا إِنَّكَ لَوْ أَحْجَجْتَہَا عَلَيْہِ كَانَ فِي سَبِيلِ اللہِ قَالَ وَإِنَّہَا أَمَرَتْنِي أَنْ أَسْأَلَكَ مَا يَعْدِلُ حَجَّةً مَعَكَ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَقْرِئْہَا السَّلَامَ وَرَحْمَةَ اللہِ وَبَرَكَاتِہِ وَأَخْبِرْہَا أَنَّہَا تَعْدِلُ حَجَّةً مَعِي يَعْنِي عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حج کا ارادہ فرمایا تو ایک عورت نے اپنے شوہر سے کہا: مجھے بھی رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اپنے اونٹ پر حج کراؤ۔اس نے کہا: میرے پاس کوئی ایسی سواری نہیں جس پر میں تمہیں حج کراؤں۔عورت نے کہا: اپنے فلاں اونٹ پر؟ اس نے جواب دیا کہ وہ تو فی سبیل للہ (جہاد کے لیے) وقف ہے۔پس وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ میری بیوی نے آپ ﷺ کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہا ہے،اور وہ مجھے کہتی ہے کہ میں اس کو آپ کے ساتھ حج کراؤں۔وہ کہتی ہے،مجھے رسول اللہ ﷺ کی معیت میں حج کراؤ۔تو میں نے اس سے کہا: میرے پاس کوئی سواری نہیں جس پر میں تجھے حج کراؤں۔اس نے کہا: اپنے فلاں اونٹ پر۔تو میں نے کہا: وہ تو فی سبیل للہ وقف ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اگر تم اسے اس پر حج کرا دو تو یہ بھی فی سبیل للہ ہی ہے۔‘‘ اس نے کہا کہ اس (عورت) نے مجھے کہا ہے کہ میں آپ ﷺ سے یہ دریافت کروں کہ کون سا عمل آپ ﷺ کے ساتھ حج کے برابر ہو سکتا ہے؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اسے (میری طرف سے) السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کہنا اور اسے بتانا کہ رمضان میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے۔‘‘