Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2028 (سنن أبي داود)

[2028]إسنادہ صحیح

أخرجہ الترمذي (876 وسندہ صحیح) والنسائي (2915 وسندہ صحیح)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ أُمِّہِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّہَا قَالَتْ كُنْتُ أُحِبُّ أَنْ أَدْخُلَ الْبَيْتَ فَأُصَلِّيَ فِيہِ فَأَخَذَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِيَدِي فَأَدْخَلَنِي فِي الْحِجْرِ فَقَالَ صَلِّي فِي الْحِجْرِ إِذَا أَرَدْتِ دُخُولَ الْبَيْتِ فَإِنَّمَا ہُوَ قَطْعَةٌ مِنْ الْبَيْتِ فَإِنَّ قَوْمَكِ اقْتَصَرُوا حِينَ بَنَوْا الْكَعْبَةَ فَأَخْرَجُوہُ مِنْ الْبَيْتِ

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں چاہتی تھی کہ کعبہ کے اندر داخل ہوں اور اس میں نماز پڑھوں،تو رسول اللہ ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑا اور حجر (یعنی حطیم) میں داخل کر دیا اور فرمایا ’’جب تم کعبہ میں داخل ہونا چاہو تو حجر میں نماز پڑھ لیا کرو،یہ بھی بیت اللہ ہی کا حصہ ہے۔حقیقت یہ ہے کہ تیری قوم نے تعمیر کعبہ کے وقت اسی قدر پر اکتفا کیا اور اسے تعمیر سے خارج کر دیا تھا۔‘‘