Sunan Abi Dawood Hadith 2030 (سنن أبي داود)
[2030]حسن
انظر مسند الحمیدي بتحقیقي (565 وسندہ حسن) الأسلمیۃ أراھا صحابیۃ بدلیل روایۃ صفیۃ بنت شیبۃ وھي صحابیۃ عنھا واللہ أعلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ وَسَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَمُسَدَّدٌ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ الْحَجَبِيِّ حَدَّثَنِي خَالِي عَنْ أُمِّي صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ قَالَتْ سَمِعْتُ الَأسْلَمِيَّةَ تَقُولُ قُلْتُ لِعُثْمَانَ مَا قَالَ لَكَ رَسُولُ اللہِ ﷺ حِينَ دَعَاكَ قَالَ قَالَ إِنِّي نَسِيتُ أَنْ آمُرَكَ أَنْ تُخَمِّرَ الْقَرْنَيْنِ فَإِنَّہُ لَيْسَ يَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ فِي الْبَيْتِ شَيْءٌ يَشْغَلُ الْمُصَلِّيَ قَالَ ابْنُ السَّرْحِ خَالِي مُسَافِعُ بْنُ شَيْبَةَ
منصور حجبی سے مروی ہے کہ مجھے میرے ماموں (مسافع بن شیبہ) نے میری والدہ صفیہ بنت شیبہ سے روایت کیا،وہ کہتی ہیں کہ میں نے اسلمیہ سے سنا،کہتی تھیں کہ میں نے عثمان (بن طلحہ الحجبی) سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ نے جب تمہیں بلایا تھا تو کیا فرمایا تھا؟ انہوں نے کہا: آپ ﷺ نے فرمایا تھا ’’میں تجھے یہ کہنا بھول گیا تھا کہ دو سینگوں کو ڈھانپ دو،بیت اللہ میں کوئی ایسی چیز نہیں ہونی چاہیئے جو نمازی کو مشغول کرنے والی ہو۔‘‘ ابن السرح نے اپنی سند میں ((حدثنی خالی)) کے بعد ((مسافع بن شیبۃ)) کے نام کی تصریح کی ہے۔