Sunan Abi Dawood Hadith 2031 (سنن أبي داود)
[2031] إسنادہ ضعیف
ابن ماجہ (3116)
عبد الرحمٰن بن محمد المحاربي مدلس(طبقات المدلسین: 8/ 3) وعنعن
وحدیث البخاري (1594،7375) یغني عن ھذا الحدیث
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ وَاصِلٍ الْأَحْدَبِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ شَيْبَةَ يَعْنِي ابْنَ عُثْمَانَ قَالَ قَعَدَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ فِي مَقْعَدِكَ الَّذِي أَنْتَ فِيہِ فَقَالَ لَا أَخْرُجُ حَتَّی أَقْسِمَ مَالَ الْكَعْبَةِ قَالَ قُلْتُ مَا أَنْتَ بِفَاعِلٍ قَالَ بَلَی لَأَفْعَلَنَّ قَالَ قُلْتُ مَا أَنْتَ بِفَاعِلٍ قَالَ لِمَ قُلْتُ لِأَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَدْ رَأَی مَكَانَہُ وَأَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ وَہُمَا أَحْوَجُ مِنْكَ إِلَی الْمَالِ فَلَمْ يُخْرِجَاہُ فَقَامَ فَخَرَجَ
سیدنا شیبہ بن عثمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اسی جگہ بیٹھے ہوئے تھے جہاں تم بیٹھے ہو تو انہوں نے کہا: میں یہاں سے نہیں نکلوں گا حتیٰ کہ کعبہ کا مال تقسیم کر دوں۔شیبہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: آپ یہ نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا: کیوں نہیں،میں ضرور کروں گا۔میں نے کہا: آپ نہیں کر سکتے۔کہنے لگے: کیوں؟ میں نے کہا: بلاشبہ رسول اللہ ﷺ کو اس مال کی خبر تھی اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بھی علم تھا اور وہ اس مال کے آپ سے زیادہ ضرورت مند تھے مگر انہوں نے اسے نہیں نکالا۔چنانچہ وہ اٹھے اور چلے گئے۔