Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2034 (سنن أبي داود)

[2034]صحیح

صحیح بخاری (1870) صحیح مسلم (1370)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ مَا كَتَبْنَا عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ إِلَّا الْقُرْآنَ وَمَا فِي ہَذِہِ الصَّحِيفَةِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْمَدِينَةُ حَرَامٌ مَا بَيْنَ عَائِرَ إِلَی ثَوْرٍ فَمَنْ أَحْدَثَ حَدَثًا أَوْ آوَی مُحْدِثًا فَعَلَيْہِ لَعْنَةُ اللہِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لَا يُقْبَلُ مِنْہُ عَدْلٌ وَلَا صَرْفٌ وَذِمَّةُ الْمُسْلِمِينَ وَاحِدَةٌ يَسْعَی بِہَا أَدْنَاہُمْ فَمَنْ أَخْفَرَ مُسْلِمًا فَعَلَيْہِ لَعْنَةُ اللہِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لَا يُقْبَلُ مِنْہُ عَدْلٌ وَلَا صَرْفٌ وَمَنْ وَالَی قَوْمًا بِغَيْرِ إِذْنِ مَوَالِيہِ فَعَلَيْہِ لَعْنَةُ اللہِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لَا يُقْبَلُ مِنْہُ عَدْلٌ وَلَا صَرْفٌ

سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ سے کچھ نہیں لکھا ہے سوائے قرآن کریم کے اور جو اس صحیفے میں ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ’’مدینہ منورہ عائر (عیر) اور ثور (دو پہاڑوں) کے مابین حرم ہے۔تو جو یہاں کوئی بدعت نکالے یا کسی بدعتی کو جگہ دے،اس پر اللہ،فرشتوں اور سب لوگوں کی لعنت ہو۔اس کا فرض اور نفل کچھ قبول نہیں ہو گا۔مسلمانوں کا ذمہ (کسی کافر کو دیا ہوا عہد امان،اجتماعی طور پر) ایک ہی ہے۔ان کا ادنیٰ فرد بھی اس کی حفاظت کے لیے کوشش کا پابند ہے۔جس نے کسی مسلمان کے دیے ہوئے عہد امان کو توڑا تو اس پر اللہ،فرشتوں اور سب لوگوں کی لعنت ہے۔اس کا فرض و نفل کچھ قبول نہیں ہو گا۔اور جو (آزاد شدہ غلام) اپنے آزاد کرنے والوں کی اجازت کے بغیر کسی اور قوم کی طرف اپنے آزاد ہونے کی نسبت کرے،اس پر اللہ اور سب فرشتوں کی لعنت ہے۔اس سے کوئی فرض اور نفل قبول نہیں ہو گا۔‘‘