Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2043 (سنن أبي داود)

[2043]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنٍ الْمَدَنِيُّ أَخْبَرَنِي دَاوُدُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ رَبِيعَةَ يَعْنِي ابْنَ الْہُدَيْرِ قَالَ مَا سَمِعْتُ طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللہِ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ حَدِيثًا قَطُّ غَيْرَ حَدِيثٍ وَاحِدٍ قَالَ قُلْتُ وَمَا ہُوَ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ يُرِيدُ قُبُورَ الشُّہَدَاءِ حَتَّی إِذَا أَشْرَفْنَا عَلَی حَرَّةِ وَاقِمٍ فَلَمَّا تَدَلَّيْنَا مِنْہَا وَإِذَا قُبُورٌ بِمَحْنِيَّةٍ قَالَ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللہِ أَقُبُورُ إِخْوَانِنَا ہَذِہِ قَالَ قُبُورُ أَصْحَابِنَا فَلَمَّا جِئْنَا قُبُورَ الشُّہَدَاءِ قَالَ ہَذِہِ قُبُورُ إِخْوَانِنَا

ربیعہ بن ہدیر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کو کبھی حدیث رسول بیان کرتے نہیں سنا۔مگر ایک حدیث۔شاگرد نے کہا: میں نے پوچھا وہ کون سی؟ (طلحہ نے) کہا: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نکلے،ہم شہداء کی قبروں کا قصد کیے ہوئے تھے حتیٰ کہ ہم حرہ واقم پر چڑھ گئے۔جب اس سے نیچے اترے تو وہاں ایک جانب میں قبریں تھیں۔ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہمارے بھائیوں کی قبریں یہی ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ ہمارے اصحاب کی قبریں ہیں‘‘ پھر جب ہم شہداء کی قبروں پر پہنچ گئے تو فرمایا ’’یہ ہمارے بھائیوں کی قبریں ہیں۔‘‘