Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2044 (سنن أبي داود)

[2044]صحیح

صحیح بخاری (1532) صحیح مسلم (1257 بعد ح 1345)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَنَاخَ بِالْبَطْحَاءِ الَّتِي بِذِي الْحُلَيْفَةِ فَصَلَّی بِہَا فَكَانَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ يَفْعَلُ ذَلِكَ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ذوالحلیفہ کے قریب بطحاء (کھلے میدان) میں اپنی اونٹنی بٹھائی اور وہاں نماز پڑھی۔چنانچہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اس پر عمل کیا کرتے تھے۔(درج ذیل اثر میں اس کی وضاحت ہے۔)