Sunan Abi Dawood Hadith 2048 (سنن أبي داود)
[2048]صحیح
أصلہ عند مسلم (715 بعد ح 599) وللحدیث طرق
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ،حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،أَخْبَرَنَا الْأَعْمَشُ،عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللہِ ﷺ: أَتَزَوَّجْتَ؟،قُلْتُ: نَعَمْ،قَالَ: بِكْرًا،أَمْ ثَيِّبًا؟،فَقُلْتُ: ثَيِّبًا،قَال:َ أَفَلَا بِكْرٌ! تُلَاعِبُہَا وَتُلَاعِبُكَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے پوچھا ’’کیا تو نے شادی کر لی ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا: ہاں! آپ ﷺ نے فرمایا ’’کنواری سے یا بیوہ سے؟‘‘ میں نے کہا،بیوہ سے۔فرمانے لگے ’’کنواری سے کیوں نہیں کی؟ تم اس سے کھیلتے وہ تم سے کھیلتی۔‘‘