Sunan Abi Dawood Hadith 2049 (سنن أبي داود)
[2049]إسنادہ صحیح
أخرجہ النسائي (3494 وسندہ صحیح) سند المرفوع صحیح و أعل بما لا یقدح مشکوۃ المصابیح (3317)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
قَالَ أَبو دَاود: كَتَبَ إِلَيَّ حُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ الْمَرْوَزِيُّ،حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ،عَنْ عُمَارَةَ ابْنِ أَبِي حَفْصَةَ،عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ،فَقَالَ: إِنَّ امْرَأَتِي لَا تَمْنَعُ يَدَ لَامِسٍ؟ قَالَ: غَرِّبْہَا،قَالَ: أَخَافُ أَنْ تَتْبَعَہَا نَفْسِي؟ قَالَ: فَاسْتَمْتِعْ بِہَا.
امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حسین بن حریث مروزی نے مجھے لکھ بھیجا کہ۔ہمیں فضل بن موسیٰ نے حسین بن واقد سے،انہوں نے عمارہ بن ابی حفصہ سے،انہوں نے عکرمہ سے،انہوں نے،سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا: میری بیوی کسی چھونے والے کا ہاتھ رد نہیں کرتی۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اسے دور کر دو (طلاق دے دو)۔“ اس نے کہا: مجھے اندیشہ ہے کہ میرا دل اس کے ساتھ لگا رہے گا۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’تب اس سے فائدہ اٹھاؤ۔‘‘