Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2064 (سنن أبي داود)

[2064]حسن

أخرجہ الترمذي (1153 وسندہ حسن) والنسائي (3331 وسندہ حسن) وللحدیث شواھد انظر مجمع الزوائد (4/262) مشکوۃ المصابیح (3174)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ،حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح،وحَدَّثَنَا ابْنُ الْعَلَاءِ،حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ حَجَّاجِ بْنِ حَجَّاجٍ،عَنْ أَبِيہِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ! مَا يُذْہِبُ عَنِّي مَذَمَّةَ الرَّضَاعَةِ؟ قَالَ: الْغُرَّةُ: الْعَبْدُ،أَوِ الْأَمَةُ. قَالَ النُّفَيْلِيُّ: حَجَّاجُ بْنُ حَجَّاجٍ الْأَسْلَمِيُّ،وَہَذَا لَفْظُہُ.

جناب حجاج بن حجاج اپنے والد سے روایت کرتے ہیں،کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں دودھ پلانے کا حق کس طرح ادا کر سکتا ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’ایک غلام یا لونڈی (لے کر اسے دے دے)۔‘‘ نفیلی نے کہا حجاج بن حجاج،بنو اسلم سے تعلق رکھتا ہے اور یہ اسی کے لفظ ہیں۔