Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2069 (سنن أبي داود)

[2069]صحیح

صحیح بخاری (3110) صحیح مسلم (2449)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ،حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ بْنِ سَعْدٍ،حَدَّثَنِي أَبِي عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ،حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ الدِّيْلِيُّ أَنَّ ابْنَ شِہَابٍ حَدَّثَہُ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ الْحُسَيْنِ،حَدَّثَہُ أَنَّہُمْ حِينَ قَدِمُوا الْمَدِينَةَ مِنْ عِنْدِ يَزِيدَ ابْنِ مُعَاوِيَةَ مَقْتَلَ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِي اللہُ عَنْہُمَا-, لَقِيَہُ الْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ،فَقَالَ لَہُ: ہَلْ لَكَ إِلَيَّ مِنْ حَاجَةٍ تَأْمُرُنِي بِہَا؟ قَالَ: فَقُلْتُ لَہُ: لَا،قَالَ: ہَلْ أَنْتَ مُعْطِيَّ سَيْفَ رَسُولِ اللہِ ﷺ, فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَغْلِبَكَ الْقَوْمُ عَلَيْہِ! وَايْمُ اللہِ لَئِنْ أَعْطَيْتَنِيہِ لَا يُخْلَصُ إِلَيْہِ أَبَدًا،حَتَّی يُبْلَغَ إِلَی نَفْسِي،إِنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِي اللہُ عَنْہُ خَطَبَ بِنْتَ أَبِي جَہْلٍ عَلَی فَاطِمَةَ رَضِي اللہُ عَنْہَا،فَسَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ،وَہُوَ يَخْطُبُ النَّاسَ فِي ذَلِكَ،عَلَی مِنْبَرِہِ ہَذَا-وَأَنَا يَوْمَئِذٍ مُحْتَلِمٌ-،فَقَال:َ إِنَّ فَاطِمَةَ مِنِّي،وَأَنَا أَتَخَوَّفُ أَنْ تُفْتَنَ فِي دِينِہَا،قَالَ: ثُمَّ ذَكَرَ صِہْرًا لَہُ مِنْ بَنِي عَبْدِ شَمْسٍ،فَأَثْنَی عَلَيْہِ فِي مُصَاہَرَتِہِ إِيَّاہُ فَأَحْسَنَ،قَالَ: حَدَّثَنِي فَصَدَقَنِي،وَوَعَدَنِي فَوَفَّی لِي،وَإِنِّي لَسْتُ أُحَرِّمُ حَلَالًا،وَلَا أُحِلُّ حَرَامًا،وَلَكِنْ وَاللہِ لَا تَجْتَمِعُ بِنْتُ رَسُولِ اللہِ وَبِنْتُ عَدُوِّ اللہِ مَكَانًا وَاحِدًا أَبَدًا.

جناب ابن شہاب زہری سے مروی ہے کہ جناب علی بن حسین (بن علی بن ابی طالب) نے بیان کیا کہ ہم لوگ سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کی شہادت کے بعد یزید بن معاویہ کے پاس سے مدینہ منورہ پہنچے،تو مجھے مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ ملے اور کہا،میرے لائق کوئی خدمت ہو تو حکم فرمائیں؟ میں نے کہا: نہیں۔انہوں نے کہا: کیا آپ مجھے رسول اللہ ﷺ کی تلوار عنایت فرما سکتے ہیں؟ مجھے اندیشہ ہے کہ اس کے متعلق قوم کہیں آپ پر غالب نہ آ جائے۔اور قسم اللہ کی! اگر آپ مجھے یہ عنایت فرما دیں تو میرے جیتے جی کبھی کوئی اس تک نہ پہنچ سکے گا۔(رسول اللہ ﷺ کی عزت اور آپ کی عترت کی حفاظت اور دفاع ہم پر لازم ہے۔اس سلسلے کا ایک واقعہ یہ ہے کہ) سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ہوتے ہوئے ابوجہل کی بیٹی کو شادی کا پیغام بھیج دیا۔میں نے اس سلسلے میں رسول اللہ ﷺ کو منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سنا جب کہ میں ان دنوں بالغ تھا۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’فاطمہ مجھ سے ہے اور مجھے فکر ہے کہ کہیں اس کے دین میں کوئی امتحان نہ آ جائے۔‘‘ پھر آپ ﷺ نے بنی عبدشمس (بنی امیہ) میں سے اپنے داماد (سیدنا ابوالعاص بن الربیع) کا ذکر کیا اور اس کی مدح فرمائی اور خوب فرمائی۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اس نے مجھ سے بات کی تو سچی کی،وعدہ کیا تو پورا کیا۔میں کسی حلال کو حرام یا حرام کو حلال نہیں کرتا۔لیکن قسم اللہ کی! اللہ کے رسول اللہ کی بیٹی اور اللہ کے دشمن کی بیٹی کبھی بھی ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتیں۔‘‘