Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2092 (سنن أبي داود)

[2092]صحیح

صحیح بخاری (6970، 5136) صحیح مسلم (1419)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،حَدَّثَنَا أَبَانُ،حَدَّثَنَا يَحْيَی،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: لَا تُنْكَحُ الثَّيِّبُ حَتَّی تُسْتَأْمَرَ،وَلَا الْبِكْرُ إِلَّا بِإِذْنِہَا،قَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ! وَمَا إِذْنُہَا؟ قَالَ: أَنْ تَسْكُتَ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ بلاشبہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’بیوہ کا نکاح نہ کیا جائے حتیٰ کہ اس سے مشورہ کر لیا جائے۔اور کنواری کا نکاح نہ کیا جائے مگر اس کی اجازت سے۔‘‘ صحابہ کہنے لگے: اے اﷲ کے رسول! اس کی اجازت کیا ہے؟ آپ نے فرمایا ’’یہی کہ خاموشی رہے۔‘‘